جمعہ, 25 اپریل , 2025

تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے باعث گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں، بارش اور شدید ژالہ باری نے شہریوں کو نہ صرف حیران کر دیا بلکہ گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

latest urdu news

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں شام کے وقت اچانک موسم کی تبدیلی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ ژالہ باری اس قدر شدید تھی کہ منسٹر انکلیو کی پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے روانہ کیا گیا، جبکہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی ٹیمیں بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں تاکہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھا جا سکے۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی آج اسلام آباد سمیت شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے یہ موسم ایک طرف ٹھنڈک اور راحت لایا، تو دوسری جانب گاڑیوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان نے مالی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ مستقبل قریب میں بھی ایسی موسمی شدت کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter