جمعہ, 25 اپریل , 2025

تھانے میں ٹک ٹاکر کی ویڈیو وائرل، ایس ایچ او اور محرر معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، تھانہ سہالہ میں خاتون یوٹیوبر کی جانب سے ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ایس ایچ او اور محرر کو معطل کر دیا گیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او ظفر گوندل اور محرر یاسر کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

latest urdu news

حکام کے مطابق واقعے کو محکمہ پولیس کے وقار کے خلاف قرار دیتے ہوئے دونوں افسران کو کلوز لائن کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ سہالہ کی سربراہی کے لیے سب انسپکٹر عامر حیات کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے، واقعے نے پولیس اہلکاروں کے رویے اور تھانوں میں نظم و ضبط پر بھی کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یاد رہے کہ ریاستی اداروں میں ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کی ویڈیوز وائرل ہونا ایک تشویش ناک اور نازک معاملہ بنتا جا رہا ہے، ان اداروں کا تقدس اور وقار عوام کے اعتماد کی بنیاد ہوتا ہے اور جب ایسے حساس مقامات پر سوشل میڈیا پرسنالٹیز کو رسائی دے دی جاتی ہے تو یہ نہ صرف سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی ہوتی ہے بلکہ ادارہ جاتی نظم و ضبط پر بھی سوال اٹھاتا ہے۔

حالیہ واقعات، جیسے تھانہ سہالہ میں خاتون یوٹیوبر کا ایس ایچ او کی نشست پر بیٹھ کر ویڈیو بنانا، اس بات کا ثبوت ہیں کہ کچھ افسران یا اہلکار اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

ادارے واضح پالیسیز متعارف کروائیں، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت ضابطے لاگو کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter