تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
لالہ موسیٰ: تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل کی زیر نگرانی جاری سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابی حاصل ہوئی۔
ایس ایچ او انسپکٹر مجاہد عباس، سب انسپکٹر شبیر حسین اور دیگر پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محلہ کریم پورہ کے رہائشی ملزم شاہد ولد بوٹے خان کو گرفتار کیا، جس پر ایک شادی شدہ خاتون سے زیادتی کا الزام تھا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون ملزم کے گھر گھریلو کام کاج کے سلسلے میں گئی تھی جہاں ملزم نے اسے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔
ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے جلد گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔