شام میں ترک دھڑوں اور شامی ڈیموکریٹ فورسز میں جھڑپوں کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک ہوگئے۔
دمشق، شمالی شام میں ترک دھڑوں اور شامی ڈیموکریٹ فورسز میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جھڑپوں میں مزید 100 افراد جان کی بازی ہار گئے، ہلاک ہونیوالوں میں 85 ایس ڈی ایف اور 15 ترک دھڑوں کے افراد شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیادہ ہلاکتیں منبج کے علاقے اور تشرین ڈیم میں جھڑپوں کے دوران ہوئیں۔
یاد رہے یہ جھڑپیں ایس ڈی ایف اور نئی پولیٹیکل انتظامیہ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں اور مشاورت کے باوجود جاری ہیں۔
واضح رہے کہ شامی باغیوں کی جانب سے دارالحکومت پر قبضے کے بعد سرکاری ٹی وی پر پہلے ہی خطاب میں تمام قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی باغیوں نے اپنی فتح کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کرتے ہوئے بتایا کہ شام سے بشار الاسد حکومت کے طویل اقتدار کا سورج غروب ہوچکا ہے۔