ہفتہ, 26 اپریل , 2025

تحریک انصاف والے روز بیانیہ بدلتے ہیں، شیریں رحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے روز بیانیہ بدلتے ہیں، آپ کے’’فیض یاب‘‘ ہونے کا وقت گزر چکا ہے، اب یہ کسی ناجائز طریقے سے "فیض یاب” نہیں ہو سکتے۔

سینیٹ میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کسی کو یاد ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں مخالفین کیخلاف کیسز بنائے گئے، ہم جلاؤ گھیراؤ کو آزادی نہیں سمجھتے، ہم نے ایسی آزادی نہیں مانگی جو تحریک انصاف والے مانگتے ہیں۔

latest urdu news

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سیل میں جو ہے، ہم نہیں ہٹانا چاہتے، اگر ہم آپ کے ساتھ ناانصافی کریں گے تو ہمارے ساتھ بھی ناانصافی ہوگی، آپ نے گالم گلوچ کا راج قائم کیا اور ڈنڈے لے کر چلتے ہیں، مذاکرات کے لیے یکطرفہ شرائط نہیں ہوسکتیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں لانگ مارچ کیا لیکن ایک گملا نہیں ٹوٹا، آپ کا لیڈر کہتا ہے میں ہوں تو سب کچھ ہے۔

آپ آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں تاکہ ملکی معیشت تباہ ہو، آپ کے پاس آنسو گیس کے شیل کہاں سے آئے۔

شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ریاست پر حملہ کیا، بنیادی حقوق کے معاملے پر پی پی کا نام نہ لیا جائے، ہم نے سیاسی تحمل سے کام لیا ہے، ایک طرف سول نافرمانی کی کال، دوسری طرف مذاکرات، کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر احتجاج ہوں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter