جمعہ, 25 اپریل , 2025

تجارت معطل ہونے کے باوجود بھی بھارت سے درآمدات میں اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، تجارت معطل ہونے کے باوجود بھی بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی حکومت کے ابتدائی 7 مہینے میں بھارت سے درآمدات میں تیسری بار اضافہ نظر آیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارت معطل ہونے کے باوجود بھی بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں۔

latest urdu news

جنگ ذرائع کے مطابق ستمبر 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 45 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

واضح رہے کہ ستمبر 2024 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر 2023 میں بھارت سے درآمدات ایک کروڑ 93 لاکھ ڈالرز تھیں، رواں مالی سال ستمبر میں مسلسل دوسرے مہینے بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب کارساز ٹریفک حادثہ کی ملزمہ نتاشہ بیگ کو بری کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی کی جانب سے کارساز ٹریفک حادثہ کی ملزمہ نتاشہ بیگ کو بری کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی میں کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی سماعت ہوئی ہے، متوفی کے اہلخانہ نے صلح نامہ کے بعد ملزمہ کو بری کردیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter