جمعہ, 25 اپریل , 2025

بیٹی کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو ملازمہ قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو ملازمہ کو چاکلیٹ کھانے پر قتل کرنیوالے میاں بیوی کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔

راولپنڈی، گھریلو ملازمہ کو چاکلیٹ کھانے پر تشدد کرکے قتل کرنیوالے میاں بیوی کو عدالت کی جانب سے جیل بھیج دیا گیا۔

latest urdu news

گھریلو ملازمہ پر تشدد اور قتل کیس میں سول جج عمران قریشی نے ملزمان میاں بیوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت کی جانب سے شریک ملزمہ روبینہ نوید کو بھی 27 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

عدالت کی جانب سے شوہر راشد شفیق اور اس کی بیوی ثنا راشد کو اتوار تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا۔

اس سے قبل تھانہ بنی پولیس نے تینوں ملزمان کو سخت پہرے میں عدالت پیش کیا تھا، ملزمان نے گھریلو ملازمہ اقرا کو صرف بیٹی کی چاکلیٹ کھانے پر تشدد کر کے قتل کردیا تھا، دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل کرکے آلہ قتل برآمد کیا جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter