جمعہ, 25 اپریل , 2025

بیٹری پھٹنے سے 5 بہنیں جھلس گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، کیماڑی میں گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے 5 بہنیں جان کی بازی ہار گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیماڑی کچھی پاڑہ میں گھر میں یو پی ایس میں آگ لگنے کے بعد بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، جسکے نتیجے میں پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا، آگ کی شدت دیکھ کر اہلخانہ نے سلنڈر پھٹنے کا اندازہ لگایا۔

latest urdu news

فائر بریگیڈ عملے کے آگ بجھانے کے بعد پولیس کی جانب سے متاثرہ گھر کا مشاہدہ کیا گیا تو گھر میں سلنڈر پھٹنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے لگی جس سے 5 بہنیں زخمی ہوئیں جن کی عمریں 3 سے 11 سال کے درمیان ہیں، زخمی بچیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی بچیوں میں 3 سال کی عشاء، 5 سال کی علیشا، 7 سال کی مناہل، 9 سال کی تعبیر اور 11 سال کی عائزہ شامل ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter