جمعہ, 25 اپریل , 2025

بیوی کیجانب سے طلاق کی درخواست واپس نہ لینے پر شوہر نے خودکشی کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست کرناٹکا میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی کی جانب سے طلاق کی درخواست واپس نہ لیے جانے پر شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ بنگلورو میں پیش آیا جہاں بیوی کو طلاق کی درخواست واپس لینے کے لیے راضی نہ کر پانے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کے گھر کے سامنے خود کو آگ لگالی۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق شوہر منجوناتھ  کنیگال شہر میں رہتا تھا، اس کی عمر 39 سال تھی اور وہ ایک ٹیکسی کا مالک تھا، 2013 میں اس کی شادی ہوئی اور شادی کے بعد وہ بنگلورو میں ایک فلیٹ میں رہنے لگا، ان کا ایک 9 سالہ بیٹا بھی تھا۔

جوڑے کے درمیان اختلافات کے باعث منجوناتھ 2 سال سے اپنی بیوی سے الگ رہ رہا تھا، جوڑے نے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

تاہم منجوناتھ اپنی بیوی کے گھر گیا اور اسے عدالت سے طلاق کی درخواست واپس لینے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی، پولیس کا بتانا ہے کہ اس شخص کی بیوی درخواست واپس لینے پر راضی نہ ہوئی اور کہا کہ اس کی وجہ سے وہ بہت تکلیف سے گزری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ یہ دیکھ کر کہ اس کی بیوی نے درخواست واپس لینے سے انکار کر دیا، اس شخص نے پیٹرول کا کین لے کر بیوی کے گھر کی راہداری کے سامنے خود کو آگ لگالی جس کے بعد وہ بری طرح جھلس کر چل بسا۔

منجوناتھ کے والدین نے ان کی بیوی کو اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter