41
سالے کے ہاتھوں بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
لاہور: بیوی کے خاندان نے داماد یوسف کو گھر بلانے کے بعد رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے سالے علی حسن کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، واقعہ ستوکتلہ، لاہور میں پیش آیا، جہاں بیوی نے شوہر یوسف کو میکے بلایا اور گھریلو جھگڑے کو جواز بنا کر سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو سامنے آتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 991/25 درج کر کے مرکزی ملزم علی حسن کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایسے مجرموں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔