ہفتہ, 26 اپریل , 2025

بیساکھی پنجاب کی دلکش زرعی اور ثقافتی روایت کی علامت ہے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیساکھی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بیساکھی پنجاب کی دلکش، زرعی اور ثقافتی روایت کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی سنہری بالیاں بیساکھی کی خوشیوں کی نوید ہوتی ہیں، یہ تہوار ہمارے محنتی کسانوں کی کاوشوں کا جشن ہے، مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ دنیا بھر میں سکھ برادری اس دن کو جوش و خروش سے مناتی ہے۔

latest urdu news

مریم نواز نے کہا کہ میں سکھ بھائیوں اور بہنوں کو بیساکھی کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں، ہم اس خوشی کے موقع پر ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، پچھلے سال کرتارپور میں بیساکھی کے موقع پر گندم کی کٹائی کے لمحات آج بھی میرے ذہن میں تازہ ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار ٹریکٹر بلا معاوضہ فراہم کیے گئے، اس کے ساتھ ساتھ، کاشتکاروں کو بیج، کھاد اور جدید زرعی مشینری کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کیے گئے۔

یاد رہے کہ بیساکھی پنجاب کا ایک قدیم، رنگا رنگ اور ثقافتی اہمیت کا حامل تہوار ہے، جو ہر سال اپریل کے وسط میں (اکثر 13 یا 14 اپریل کو) منایا جاتا ہے، اس تہوار کی جڑیں زراعت، تاریخ اور مذہب تینوں میں پیوست ہیں اور یہ خاص طور پر کسانوں، سکھ برادری اور پنجاب کی دیہی زندگی سے جڑا ہوا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter