جمعہ, 25 اپریل , 2025

بیرسٹر سیف کا وفاقی وزیر پٹرولیم کیخلاف قانونی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر پٹرولیم کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی پرویز ملک نے وزیراعلیٰ پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں، وزیراعلیٰ نے مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق کسی بھی دستاویز پر دستخط نہیں کیے، اور نہ ہی اس حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پایا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کو اپنے الزامات کے ثبوت پیش کرنا ہوں گے، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر جھوٹے الزامات ناقابل برداشت ہیں۔

بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کی بہتری، عوامی مفادات اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، اس عمل میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔

مزید کہا کہ اگر دیگر صوبوں نے وفاقی حکومت کی ہدایات پر قانون سازی کی ہے تو یہ ان کا اپنا آئینی اختیار ہے، مگر خیبرپختونخوا نے صرف اور صرف اپنے عوام کی فلاح کے پیشِ نظر فیصلے کیے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter