لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 26 فروری کو عہدے کا حلف اٹھایا، کہا جاتا ہے پہلے سال میں حکومتیں کام نہیں کر پاتیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلے سال میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ لیے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال میں ڈلیور کرکے دکھایا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایک فلیگ شپ پروگرام ستھرا پنجاب ہے، ستھرا پنجاب پروگرام نے بھی صوبے کے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ناقدین شاید حقائق سے بہت دور ہیں، ناقدین کو کہتی ہوں آئیں کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہیں، پاکستان کو دوسرے صوبے پر حملہ کرنا یا گالی گلوچ نہیں چاہیے، آج مخالفین وزیراعلیٰ مریم نواز پر ذاتی حملے کرتے ہیں، گالی گلوچ وہ کرتے ہیں جن کی تربیت اچھی نہیں ہوتی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آئیں وزیراعلیٰ مریم نواز کا خدمت اور کارکردگی میں مقابلہ کریں، ہماری حکومت کا یہ پہلا سال کامیابی اور خدمت کے ساتھ مکمل ہوا۔
حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ سیاہ جھوٹ ہے، نائب امیر جماعت اسلامی
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے نارووال جلسے کی کوئی تشہیر نہیں کی تھی، نارووال میں صرف سڑکوں کا افتتاح تھا جو جلسے کی شکل اختیار کر گیا، کہا جاتا تھا مسلم لیگ ن ختم ہو چکی،عوام میں نہیں نکل سکتی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر محکمہ بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہمیں تمام شہروں اور دیہاتوں کی صفائی کا کام دیا، آج پنجاب کی 154 تحصیلوں میں سے 140 تحصیلوں کو آؤٹ سورس کر دیا، پنجاب کی 14 تحصیلوں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خود کام کر رہی ہے۔