ہفتہ, 26 اپریل , 2025

بھارت کا کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

چیمپئینز ٹرافی کیلئے کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد بھارت کی جانب سے کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

دونوں ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ فکسڈ تھا، بھارت کے فیصلے سے کبڈی فیڈریشن حکام کی جانب سے پاکستانی منتظمین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی کبڈی ٹیم کیساتھ 21 نومبر کو صوبائی دارالحکومت لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام بنایا گیا تھا۔

بھارتی حکومت کے اس رویے پر پاکستانی کبڈی فیڈریشن کے حکام کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے حکومتی ہدایت پر چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر آئی سی سی کو جوابی خط لکھ دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پی سی بی نے پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے خط میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، دیگر ٹیمیں اگر پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو آنے میں کیا مسئلہ ہے؟

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter