23 چور کے بجائے جج کا نام چوری کے کیس میں ڈالنے کا واقعہ، پولیس اہلکار معطل۔
چور کے بجائے جج کا نام چوری کے کیس میں ڈالنے کا واقعہ، پولیس اہلکار معطل۔
ریاست اترپردیش کے شہر فیروزآباد میں ایک چوری کا کیس عدالت میں لایا گیا جس میں عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔
کہانی میں عجیب موڑ اس وقت آیا جب پولیس نے وارنٹ میں ملزم کے بجائے جج کا نام شامل کردیا۔
عدالت کی جانب سے ملزم راج کمار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا گیا تو پولیس افسر نے ملزم کے بجائے جج نغمہ خان کا نام ہی وارنٹ میں شامل کردیا۔
اس موقع پر جج نے اپنا نام وارنٹ میں دیکھ کر پولیس اہلکار کو معطل کردیا اور ساتھ ہی سنگین غلطی کے لیے پولیس افسر کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا جس پر سینئر پولیس افسر نے غلطی سامنے آنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر کو پولیس لائنز بھیجنے کا حکم دیا۔