جمعہ, 25 اپریل , 2025

بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی، اسحاق ڈار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی اور نہ ہی پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کئی رکن ملکوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی۔

latest urdu news

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان کی جانب سے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے پی ٹی آئی سے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایک جماعت ایس سی او اجلاس کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے، احتجاج کی کال کو واپس لیں، کیونکہ اس میں ملکی مفاد شامل ہے۔

دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور مہمانوں کے آنے سے پہلے اسلام آباد کو سجا دیا گیا ہے۔

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ آج شہر اقتداراسلام آباد پہنچیں گے، سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

لی کی چیانگ پاکستان میں اہم منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے اور ایس سی او سربراہی اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter