جمعہ, 25 اپریل , 2025

بھارتی وزیراعظم کی بنگلہ دیش کے عبوری رہنما سے ملاقات، پرامن اور مستحکم تعلقات پر زور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکاک، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بنگلہ دیش کے عبوری رہنما ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات ہوئی۔

مودی نے بنگلہ دیش کے ساتھ جمہوری، پائیدار اور پرامن تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا فوکس عوام پر ہونا چاہئے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچ سکے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تھائی لینڈ میں علاقائی سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی۔

latest urdu news

یہ ملاقات بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ڈاکٹر یونس کی مودی سے پہلی ملاقات ہے۔

دوسری جانب روسی فوج نے یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے اور بچوں کے کھیل کے میدان اور تنگ گلیاں اس حملے کا مرکزی ہدف بنیں۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یہ حملے کسی صورت اتفاقی نہیں ہو سکتے، روس بخوبی جانتا ہے کہ یہ توانائی کی اہم تنصیبات ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter