بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی گئی۔
یکم جنوری کو آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی گئی جس میں جسپریت بمراہ کی جانب سے اپنے ملک کیلئے نیا ریکارڈ بنا دیا گیا۔
آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بمراہ نہ صرف بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہے، بلکہ کسی بھی بھارتی بولر کے لیے اب تک کے سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
آسٹریلیا کیخلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں اب تک 4 ٹیسٹ میچز میں بمراہ 30 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے ہیں۔
بارڈرگواسکر ٹرافی میں بھارتی بالر اپنی شاندار کارکردگی کے باعث آئی سی سی رینکنگ میں بمراہ کے ریٹنگ پوائنٹس بڑھ گئے ہیں اور انہوں نے اب 907 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں، جو کہ کسی بھی بھارتی بولر کے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔
اس سے پہلے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے اسپنر روی چندرن ایشون نے 2016 میں آئی سی سی رینکنگ میں 904 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔
یاد رہے کہ جسپریت بمراہ کو سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر اور آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔