امریکی تحقیقاتی اداروں کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے 11 سکھ اور کشمیری مارے۔
نیویارک، کینیڈا اور امریکی تحقیقاتی اداروں نے بھارتی چہرہ بے نقاب کردیا۔ پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا اور بھارت کے دیگر پڑوسی ممالک کو کینیڈا اور امریکا کی تحقیقاتی ایجنسیوں کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ انہوں نے اصل بھارتی چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق بھارتی ایجنسی نے پاکستان میں 11 سکھ اور کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتارا، کینیڈا سے پہلے امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ اور جرمنی بھی بھارتی خفیہ ایجنسی”را” کی مجرمانہ سرگرمیوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔
بھارت کا امریکا سے تعاون اور ایسے ہی معاملے میں کینیڈا سے محاذ آرائی بھی جاری ہے۔
امریکا اور کینیڈا میں مودی حکومت کی جانب سے اپنے مخالفین کا صفایا کرنے کیلئے جو منصوبہ شروع کیا گیا تھا، وہ ابتدائی چند ناکام اور کامیاب وارداتوں کیساتھ ہی کینیڈین اور امریکی تحقیقاتی ایجنسیوں نے اپنے شہریوں اور اپنی سرزمین کی حفاظت کرنے کے لیے نہ صرف فاش کردیا ہے بلکہ ’’را‘‘ کے ایجنٹ نکھل گپتا کو یورپ کے ملک چیک میں ہی حراست میں لیکر امریکا نے کارروائی مکمل کرکے فرد جرم بھی عائد کر رکھی ہے۔