جمعہ, 25 اپریل , 2025

بنگلہ دیش کا کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عوامی انقلاب کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا، جس کے بعد عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔

latest urdu news

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے مختلف تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، عبوری حکومت کی جانب سے شیخ مجیب الرحمان کا دیا گیا نعرہ ”جوئے بنگلہ“ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کا بتانا ہے کہ اپیلیٹ ڈویژن کے فیصلے کے بعد جوئے بنگلہ کو اب قومی نعرہ نہیں سمجھا جائے گا، عبوری حکومت کی جانب سے بنگلہ دیشی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کا بتانا ہے کہ جو نئے نوٹ بنگلہ دیش شائع کر رہا ہے ان میں حالیہ انقلاب کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب روسی دارالحکومت ماسکو میں ہونیوالے ایک بم دھماکے میں روسی فوج کے نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن فورسز کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ایگور کری لوف جان کی بازی ہار گئے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter