جمعہ, 25 اپریل , 2025

بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال دوران میچ دل کی تکلیف کا شکار، انجیو پلاسٹی کر دی گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کو میچ کے دوران سینے میں تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں فیلڈنگ کے دوران تمیم اقبال کو سینے میں شدید تکلیف ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔

latest urdu news

اطلاعات کے مطابق اسپتال میں مختلف طبی معائنے اور ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی انجیو پلاسٹی کی اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تمیم اقبال بنگلہ دیش کے معروف کرکٹر اور سابق کپتان ہیں، جنہیں ملک کے سب سے کامیاب اوپننگ بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ اپنے جارحانہ انداز، شاندار اسٹروک پلے اور مستقل مزاجی کے باعث مشہور ہیں۔

تمیم اقبال نے 2007 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا اور جلد ہی اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم میں جگہ پکی کرلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 8 ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز ہیں، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بنگلہ دیش کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں شامل ہیں، 2010 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان میں شاندار سنچری بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ 2015 کے ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دی، جس میں کئی میچز میں اہم اننگز کھیلیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter