جمعہ, 25 اپریل , 2025

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بنگلا دیش کے اسٹار کرکٹ آل راؤنڈر اور عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پر ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کیخلاف ڈھاکا میں گارمنٹس فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، مقتول کے والد کی جانب سے ڈھاکا کے تھانے میں شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آل راؤنڈر شکیب الحسن کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے ساتھ مقدمہ قتل میں نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد 5 اگست کو طلبا احتجاج کی وجہ سے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیکر بھارت فرار ہو گئی تھیں جہاں وہ اب تک قیام پزیر ہیں جبکہ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter