بنوں میں دہشتگردی کے دو بڑے منصوبے ناکام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے شہر میں دہشتگردی کے دو بڑے منصوبے ناکام بنا دیے ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مجموعی طور پر 150 کلوگرام بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔

latest urdu news

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کے مطابق پہلے واقعے میں نامعلوم دہشتگردوں نے بنوں میرانشاہ روڈ پر بکاخیل کے قریب پل کے نیچے دو ڈرم نصب کیے تھے جن میں بارود بھرا گیا تھا۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے انہیں ناکارہ بنا کر منصوبہ ناکام بنا دیا۔

بنوں میں موٹر سائیکل بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

دوسری کارروائی تحصیل ککی میں کی گئی، جہاں تھانہ ککی کے مرکزی دروازے کے قریب نصب بم کو بھی ناکارہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے اور دہشتگردی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کیے گئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter