بلوچستان میں گرین بسوں کی تعداد میں اضافے کی سمری منظور کر لی گئی۔
کوئٹہ: بلوچستان میں گرین بسوں کی تعداد میں اضافے کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نئی گرین بسوں کی خریداری کی اجازت دے دی ہے، جس کے تحت گرین بس سروس منصوبے کے تحت مزید 9 بسیں خریدی جائیں گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ان نئی گرین بسوں میں سے 4 بسیں تربت شہر میں چلائی جائیں گی، جبکہ باقی 5 گرین بسیں کوئٹہ شہر کے لیے مختص کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اس وقت کوئٹہ شہر میں گرین بسوں کی تعداد 8 ہے، اور نئی بسوں کی شمولیت سے شہر کی عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور رہنما حماد اظہر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور رہنما حماد اظہر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں علی امین گنڈاپور احتجاج کو مؤخر کرنے کے حق میں تھے، جبکہ حماد اظہر نے ایس سی او کانفرنس کے دوران احتجاج پر زور دیا۔