جمعہ, 25 اپریل , 2025

بلوچستان میں اہم دہشتگرد کمانڈرز نے ہتھیار ڈال دیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں 2 اہم دہشتگرد کمانڈرز نے ہتھیار ڈال دیے۔

کوئٹہ میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کمانڈر نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم اور عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا گیا۔

latest urdu news

نجیب اللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ریاست پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سپورٹ کیا جارہا تھا، بلوچ آزادی پسند لیڈرز خود غیر ممالک میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

2 نوجوانوں نے بتایا کہ بی ایل اے نے ان کے خراب مالی حالات کا فائدہ اٹھایا اور اسٹیٹ کے خلاف ذہن سازی کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ افراد کے لیے راستہ کھلا ہے، حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter