42
اسلام آباد، اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح کے خاتمے کا حق دینا اسلامی تعلیمات کے مطابق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کونسل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کی جانب سے ایسا کوئی بھی فیصلہ جو پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا اختیار دے، شرعی لحاظ سے درست نہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے سے متعلق رائے دی تھی۔
علاوہ ازیں، اسلامی نظریاتی کونسل نے تجویز دی کہ نکاح سے پہلے تھیلیسمیا یا دیگر متعدی امراض کی جانچ کو اختیاری طور پر نکاح نامے کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
کونسل نے مزید وضاحت کی کہ اگر جان لیوا خطرہ نہ ہو تو انسانی اعضا کی پیوندکاری بھی جائز ہے۔