118
بس اور ٹریکٹر میں تصادم میں 4 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
لسبیلہ، بیلہ پیپرانی کے مقام پر بس اور ٹریکٹر میں تصادم میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ علی الصبح اوورٹیکنگ کے دوران پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو اوتھل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ خاران سے کراچی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
دوسری جانب ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مبینہ خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 21 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 40 افراد زخمی ہو گئے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ زور دار دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔