جمعہ, 25 اپریل , 2025

برفانی تودہ گرنے سے 90 منٹ تک برف میں دفن رہنے والا شخص آخر زندہ کیسے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ایڈن کرافٹ نے برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد 90 منٹ تک برف میں دفن رہنے کی سبق آموز کہانی سنادی۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ ماہ 20 فروری کو ایڈن کرافٹ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کیساتھ کولوراڈو کے ہانس چوٹی پر سنو موبلنگ کر رہے تھے کہ جب برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

latest urdu news

ایڈن کرافٹ کے مطابق وہ پہلے بھی ہانس چوٹی پر جا چکے ہیں لیکن ڈھلوان کھڑی تھی، اور وہ چوٹی تک پہنچانا نہیں چاہتے تھے تاہم ان کے گروپ کے چند لوگ پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے پہاڑیوں کی ایک سیریز پر جاتے ہوئے پھنس گئے، تو اس نے فیصلہ کیا کہ ان کے لیے چوٹی تک پہنچنے کے لیے سب سے آسان راستہ تلاش کیا جائے۔

ایڈن کے مطابق وہ اپنی سنو موبائل پر سوار ہوکر تقریباً 10ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچے تو انہیں خیال آیا کہ شاید انہیں چوٹی پر خود نہیں جانا چاہیے جس کے بعد انہوں نے دوبارہ پہاڑی سے نیچے جانے کا فیصلہ کیا لیکن اسی دوران برفانی تودہ ان پر آگر اور وہ برف کے نیچے دفن ہوگئے۔

ایڈن کا بتانا ہے کہ برفانی تودہ گرنے کے بعد ان کی پہلی ترجیح اپنے ہیم ریڈیو کو تلاش کرنا تھی جس میں انہیں 10 منٹ لگے اور خوش قسمتی سے وہ اپنے گروپ کو کال کرنے میں کامیاب رہے اور مدد مانگتے ہوئے صورت حال سے آگاہ کیا، پھر انہوں نے اپنے جسم کو حرکت دینے کیلئے برف کو اپنی ٹانگوں سے ہٹانا شروع کیا اور 80 منٹ بعد ریسکیو ٹیم نے ان کی زندگی بچائی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter