جمعہ, 25 اپریل , 2025

برطانوی ٹیکنالوجی کمپنی کی فضائی ٹیکسی کی آزمائش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے فضائی ٹیکسی بنائی ہے جو مانچسٹر سے لِیڈز تک کا فاصلہ ریکارڈ وقت میں طے کر سکتی ہے۔

برطانیہ کی ٹیکنالوجی کمپنی "ورٹیکل ایرو اسپیس” نے ایک فضائی ٹیکسی تیار کی ہے جو مختصر فاصلے پر شہری ٹریفک سے بچنے کے لیے موزوں ہے۔ یہ مکمل برقی ایئرکرافٹ "وی ایکس 4” کہلاتا ہے اور مانچسٹر سے لیڈز جیسی دوری کو تیزی سے طے کرنے کے قابل ہے۔ وی ایکس 4 کا ڈیزائن بظاہر ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیارے کا امتزاج دکھائی دیتا ہے، مگر تکنیکی طور پر یہ ایک مکمل جدید ایئرکرافٹ ہے، جو عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے، یعنی یہ ای وی ٹی او ایل (eVTOL) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔

latest urdu news

کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر مائیکل سروینکا کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری اس وقت ایک دلچسپ دور سے گزر رہی ہے، جہاں جیٹ دور کے بعد حفاظتی اور کارکردگی کے معیارات میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورٹیکل ایرو اسپیس کا مقصد شہروں کے اندر مسافروں کو ٹریفک کے مسائل سے بچاتے ہوئے کم وقت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter