جمعہ, 25 اپریل , 2025

بدعنوان اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد قومی یکجہتی قائم نہیں کرسکتے، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ کرپشن اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد قومی یکجہتی کے قیام میں ناکام رہتے ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ شریف خاندان کے فرد حسن نواز کو لندن میں بھی ٹیکس نادہندہ قرار دیا گیا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ خاندان نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ بیرون ملک جا کر اپنے ملک کی عزت بڑھاتے ہیں، مگر یہ لوگ پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، عمران خان نے عالمی سطح پر ملک کی نیک نامی میں اضافہ کیا، جبکہ شریف خاندان کی سرگرمیاں ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ان کا ایک حصہ لندن میں جبکہ دوسرا پاکستان میں ٹیکس چوری میں ملوث ہے، جس کی وجہ سے ان کے کاروبار میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دیگر سرمایہ کار مالی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان ماضی میں بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے، قومی خزانے کو نقصان پہنچا کر بیرون ملک دولت منتقل کی جاتی رہی ہے، حکمرانی پاکستان میں مگر جائیدادیں لندن اور دیگر ممالک میں بنائی جا رہی ہیں۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے ہوتے ہوئے قومی یکجہتی ممکن نہیں، قوم ان بدعنوان افراد سے تنگ آچکی ہے اور ان سے نجات چاہتی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter