جمعہ, 25 اپریل , 2025

بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لاہور، صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست جمع کروا دی، جس پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی، درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔

فروری میں بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ اس کی ریفرنس قیمت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔

بجلی کی پیداوار میں 27.12 فیصد پانی، 15.02 فیصد مقامی کوئلہ، 1.56 فیصد درآمدی کوئلہ، اور 10.32 فیصد گیس سے حاصل کی گئی، جبکہ 14.11 فیصد بجلی ایل این جی اور 26.59 فیصد جوہری ایندھن سے پیدا کی گئی۔

بجلی سستی ہونے سے گھریلو صارفین کو فائدہ ہوگا ، کاروباری اداروں اور فیکٹریوں کے بجلی کے اخراجات کم ہوں گے، جس سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی،مہنگائی میں بھی کمی آئے گی ، تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع زیاد ہ ہوجائیں گے اور بجلی چوری میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئے گی ۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter