ملاقاتوں کا دن، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات سے روک دیا گیا۔
بانی پاکستان تحریک انصاف اڈیالہ جیل میں قید ہیں تاہم آج ان سے ملاقاتوں کا دن تھا ان کی بہنیں ملاقات کیلئے آرہی تھیں جنہیں ایک بار پھر گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو اسی جگہ روکا گیا تھا بعدازاں احتجاج پر پولیس نے علیمہ خان کے علاوہ دونوں بہنوں کو جانے کی اجازت دی مگر علیمہ خان کو روک دیا گیا تھا جس پر بطور احتجاج تینوں بہنیں اڈیالہ نہیں گئیں۔ تاہم آج بھی انہیں ملاقات کیلئے جانے نہیں دیا گیا۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کیا،ب ات چیت سود مند ثابت ہوگی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما اعظم سواتی نےکہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کیا جب بھی بات چیت ہوئی سودمند ثابت ہوگی۔