25 انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظوری کرلی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظوری کرلی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔
اس موقع پر وکیل نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گیں، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کردی۔