جمعہ, 25 اپریل , 2025

بانی پی ٹی آئی نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی، پارٹی عہدیدار کی دوسرے عہدیدار کے خلاف بیان پر پابندی ہوگی۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے 5 وکلاء کو ملنے کی اجازت دی گئی جبکہ ان کی بہنوں کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بہت ضروری ہے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ آج بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کا دن تھا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما ان سے ملاقات کیلئے جارہے تھے جنہیں مختلف جگہوں پر روک دیا گیا تھا۔

جبکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر گوہر خان، فیصل چوہدری شامل تھے، سلمان صفدر، رائے سلمان کھرل اور علی عمران شہزاد بھی ملاقات میں شامل تھے۔

یاد رہے کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت یا ڈیل کا امکان نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں، انہیں قانونی عمل کے ذریعے سزا دی جائے گی۔

موجودہ صورتحال پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن نے بھی کہا ہے کہ پارٹی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے اور اگر کوئی کوشش کر رہا ہے تو وہ ذاتی حیثیت میں ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter