بانی پی ٹی آئی کے جیل اخرجات میں اضافہ ہوگیا جبکہ بشری بی بی کے جیل میں آنے سے اخراجات بڑھ گے اور ماہانہ خرچہ 7 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل میں قیام کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد ماہانہ خرچ 7 لاکھ روپے تک جا پہنچا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق، پہلے بانی پی ٹی آئی کا ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا، لیکن بشری بی بی کی جیل میں آمد کے بعد اس میں اضافی 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ تمام اخراجات فیملی خود برداشت کر رہی ہے اور جیل میں ان کے لیے الگ کچن مخصوص کیا گیا ہے، جہاں مشقتی کھانا تیار کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی جیل کے عام مینو کو پسند نہیں کرتے۔ عمران خان ناشتے میں فریش جوسز اور ناریل کھاتے ہیں، جبکہ وہ دن میں تین مرتبہ کافی پیتے ہیں۔ وہ خاص طور پر پنک سالمن مچھلی اور دیسی مرغ کی یخنی کو اپنی غذا میں شامل رکھتے ہیں۔
9 مئی کے واقعات کی رپورٹ سے پرویز الٰہی اور شاہ محمود کے نام غائب
کھانے کی تیاری کے بعد اسے ماہر نیوٹریشنسٹ چیک کرتے ہیں تاکہ غذا صحت مند اور متوازن ہو۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا ایک الگ مینوئل اکاؤنٹ بھی موجود ہے، جس میں رقم ان کے اہل خانہ کی جانب سے جمع کرائی جاتی ہے، اور اگر بیلنس کم ہو جائے تو فیملی کو مطلع کیا جاتا ہے۔