جمعہ, 25 اپریل , 2025

بانی سے ملاقات کا مسئلہ، جیل حکام نے ملاقاتیوں کی فہرستیں وصول نہیں کیں، نعیم پنجوتھہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر جیل حکام نے منگل اور جمعرات کو ملاقات کے لیے آنے والے افراد کی فہرستیں قبول نہیں کیں۔

نعیم پنجوتھہ نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ایک گھنٹے سے زائد انتظار کے باوجود سپرنٹنڈنٹ جیل سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ منگل اور جمعرات کو ہماری فراہم کردہ فہرستوں کے مطابق لوگ ملاقات کے لیے آئیں گے، مگر جیل حکام نے تاحال ان فہرستوں کو تسلیم نہیں کیا۔

نعیم پنجوتھہ نے مزید کہا کہ یہ فہرستیں بذریعہ ڈاک بھی ارسال کر دی گئی ہیں اور وہ عدالتی فیصلے کے بعد جیل پہنچے تھے، مگر انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں وزراء کی غیر حاضری پرڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو خط ارسال کر دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter