جمعہ, 25 اپریل , 2025

بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں۔

قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا، جہاں ان کے والد، جناح بھائی پونجا، تجارت کرتے تھے۔ جناح اپنے والدین کے چھ بچوں میں دوسرے نمبر پر تھے، جن میں تین بھائی اور تین بہنیں شامل تھیں۔

latest urdu news

محمد علی جناح نے اپنی ابتدائی تعلیم 1882 میں کراچی سے شروع کی اور میٹرک جامعہ بمبئی ہائی اسکول سے کیا۔ 1893 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے وہ انگلینڈ چلے گئے اور 1896 میں بیرسٹری کا امتحان پاس کرکے وطن واپس لوٹ آئے۔ وکالت کے میدان میں انہوں نے بہت جلد شہرت حاصل کی اور برصغیر کے بہترین قانون دانوں میں شمار ہونے لگے۔

برصغیر واپسی کے بعد جناح نے 1906 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ لیکن جلد ہی انہیں اندازہ ہوگیا کہ کانگریس ہندو اکثریت کے مفادات کی نمائندہ جماعت ہے۔ 1920 میں کانگریس سے علیحدگی کے بعد انہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلمانوں کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کا آغاز کیا۔

1937 میں مولانا مظہرالدین نے انہیں "قائداعظم” کا لقب دیا، جو ان کی شاندار قیادت اور مسلمانوں کے لیے غیر معمولی خدمات کا اعتراف تھا۔ مسلم لیگ کی قیادت میں انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا خواب پورا کیا، جو 14 اگست 1947 کو پاکستان کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

قیام پاکستان کے بعد قائداعظم نے پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے بے حد پرعزم تھے، لیکن صحت کی خرابی کے باعث اپنے خوابوں کو مکمل طور پر حقیقت کا روپ نہ دے سکے۔

11 ستمبر 1948 کو قائداعظم وفات پا گئے، اور مسلمانانِ ہند اپنے عظیم رہنما سے محروم ہوگئے۔ ان کی بے مثال قیادت اور قربانیوں کی بدولت آج پاکستان آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر موجود ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter