جمعہ, 25 اپریل , 2025

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، سرغنہ اور 2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارج ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو خودکش بمباروں سمیت 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ آپریشن 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والوں میں دہشت گردوں کا اہم سرغنہ سید محمد عرف قریشی استاد بھی شامل ہے۔

latest urdu news

آپریشن کے دوران فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ ہلاک شدہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر مختلف حملوں میں ملوث تھے۔ مزید بتایا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

پاکستان کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے علاقوں میں حالیہ عرصے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے مسلسل کارروائیاں کی ہیں۔ 5 اکتوبر کو سوات کے علاقے چارباغ میں بھی ایک آپریشن کے دوران دہشت گرد سرغنہ عطااللہ عرف مہران سمیت 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا، جبکہ اسی دن شمالی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور 5 سپاہی شہید ہوئے تھے، اور 6 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter