جمعہ, 25 اپریل , 2025

اے سی گجرات بلال زبیر کا گورنمنٹ پرائمری سکول جوڑا جلالپور کا اچانک دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلالپور، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے گورنمنٹ پرائمری سکول جوڑا جلالپور کا اچانک دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے گورنمنٹ پرائمری سکول جوڑا جلالپور کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران، انہوں نے ہیڈ ٹیچر کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اتھارٹی کو کارروائی کرنے کے لیے آگاہ کیا۔

latest urdu news

اسسٹنٹ کمشنر نے اسکول کی صفائی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور واش روم کی صفائی میں بہتری لانے کی سخت ہدایات دیں۔

انہوں نے سکول کے لان کو درست کرنے اور صفائی اور حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات بھی دیں۔

طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے، انہوں نے بچوں کی کاپیوں کی چیکنگ کی اور اساتذہ سے نصابی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دیں اور اسکول میں صفائی اور دیگر انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter