ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایات پر اے سی گجرات، اے سی کھاریاں اور اے سی سرائے عالمگیر کی صفائی مہم اور ویسٹ مینجمنٹ اسٹاف کی چیکنگ۔
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق ممتاز نے علی الصبح شہر کی مختلف شاہراہوں پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کی حاضری چیک کی۔
اے سی گجرات بلال زبیر نے جناح چوک کا دورہ کیا، جہاں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور عملے کو ہدایت دی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔
اے سی کھاریاں احمد شیر گوندل نے لالہ موسیٰ میں بیوٹیفکیشن مہم کے تحت سڑکوں اور گرین بیلٹس کی صفائی کا جائزہ لیا اور عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کھاریاں شہر کا بھی دورہ کیا اور صفائی سمیت دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا، جبکہ سڑک کنارے پڑے کوڑا کرکٹ کی فوری صفائی کے احکامات جاری کیے۔
اسی طرح، اے سی سرائے عالمگیر فاروق ممتاز نے مختلف سڑکوں اور محلہ شہیداں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی مہم کی نگرانی کی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندوں کو تاکید کی کہ کوڑا کرکٹ کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔ انہوں نے عملے کی حاضری بھی چیک کی اور غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔
9 مئی کے واقعات کی رپورٹ سے پرویز الٰہی اور شاہ محمود کے نام غائب
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے واضح کیا کہ صفائی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور "ستھرا پنجاب مہم” کے تحت شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری رہے گی۔
افسران نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل نگرانی کی جائے گی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔