اے سی کھاریاں کا اے آر اے آر انوویشن کمپنی اور میونسپل کمیٹیوں کے افسران کے ساتھ اجلاس۔
کھاریاں، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوہیب ممتاز کے دفتر میں اے آر اے آر انوویشن کمپنی (ویسٹ مینجمنٹ کمپنی)، میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز اور ایڈیشنل ڈپٹی لوکل گورنمنٹ کھاریاں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس کا مقصد علاقے میں صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنا اور موجودہ انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔
اجلاس کے دوران ویسٹ مینجمنٹ کے جدید طریقے اپنانے اور شہر کی صفائی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ شرکت کنندگان نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک جامع پلان پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیلامی کے عمل کو شفاف رکھنے کے لیے سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجرا کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔