69
کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 4 کارروائیوں میں 205.5 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان اے این ایف کا بتانا ہے کہ کارروائیاں پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 202 کلو 400 گرام چرس، 2 کلو گرام آئس، 1 کلو 100 گرام ویڈ برآمد ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، زیر حراست ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے پنجاب میں 5سالہ ٹرانسپورٹ پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب میں جدیدترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔