جمعہ, 25 اپریل , 2025

اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 8 افراد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، ماشخیل، فیصل آباد، لاہور، کوئٹہ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں عمل میں لائی گئیں۔

latest urdu news

حکام کا کہنا ہے کہ 8 مختلف آپریشنز کے دوران 927.204 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، جن میں 565.6 کلوگرام افیون، 305.15 کلوگرام چرس، 56.49 کلوگرام آئس اور 14 گرام کوکین شامل ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب، خاندانی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیرکہنہ میں خاندانی تنازع کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter