جمعہ, 25 اپریل , 2025

ایک کروڑ نوکریوں دینے والے آج روزگار چھیننے پر آگئے ہیں، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو لوگ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر رہے تھے، وہ اب عوام سے روزگار چھیننے میں مصروف ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بحالی منصوبے کے 182 ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے برطرف کر دیا، دوسری طرف کے پی کے محکمہ اطلاعات کے فنڈز سوشل میڈیا ٹیموں پر خرچ کیے جا رہے ہیں، جو مسلسل پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہیں۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس احتجاج، جلسے اور مارچ کے لیے ہمیشہ وسائل موجود ہوتے ہیں، لیکن جب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بات آتی ہے تو گنڈاپور کے پاس فنڈز نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کا حصہ مکمل طور پر وصول کیا جاتا ہے، لیکن خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندے دو سال سے فنڈز کے بغیر سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں کے ملازمین بھی مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں مریم نواز نے ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت ایک لاکھ سے زائد افراد کو روزگار دیا، جبکہ مختلف نئے منصوبوں سے لاکھوں نوکریاں پیدا ہو چکی ہیں۔ مریم نواز عوامی خدمت میں مصروف ہیں، جبکہ ان کے مخالفین عوام سے ان کا حق چھیننے میں لگے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter