اسلام آباد، پاکستانی ڈاکٹروں کی ایک غیر معمولی تعداد نے گزشتہ ایک سال کے دوران امریکا میں مستقل رہائش حاصل کرلی ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کے مطابق یہ تعداد امریکی ریزیڈنسی حاصل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ڈاکٹر رضوان تاج نے اس کامیابی کو پاکستانی میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کی بہترین عکاسی قرار دیا اور کہا کہ 1061 ڈاکٹروں کی کامیابی ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سخت معیار اور نصاب نے پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے عالمی سطح پر کامیابی کے دروازے کھولے، اور انھوں نے یو ایس ایم ایل ای، انٹرویوز اور دیگر پیچیدہ مراحل میں کامیابی حاصل کی۔
پی ایم ڈی سی کے صدر نے کہا کہ ہمارا مقصد عالمی معیار کے ہیلتھ پروفیشنلز تیار کرنا ہے اور پاکستانی ڈاکٹروں کی کامیابی عالمی صحت کے نظام میں اہم کردار ادا کرے گی۔
کنگ ایڈورڈ، ڈاؤ اور علامہ اقبال میڈیکل کالجز کے طلبا کی ایک بڑی تعداد امریکی ریزیڈنسی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اگر یوں ہی ملک کا پڑھا لکھا طبقہ بیرون ملک جا کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا رہے گا ، تو پاکستان میں ڈاکٹرز ، انجینئرز اور اسکلڈ ورکرز ختم ہوجائیں اور ملک پستی کی جانب سے گامزن ہوجائے گا۔