اسلام آباد، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، دشمن پاکستان کو اندر سے کمزور کرنے کیلئے سرگرم ہے۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کنونشن سے خطاب کے دوران یہ کہا کہ پاکستان بنانے کیلئے بے شمار قربانیاں دی گئیں، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا یہ کہنا تھا کہ ہماری آبادی کا 65 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں سے گزارش ہے کہ ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔
رانا مشہود احمد خان کا یہ کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بہت سی سازشیں کی گئیں، نوجوانوں نے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے، ارشد ندیم نے کھیل کے میدان میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا، اسی طرح نوجوان مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا مزید یہ کہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریئے کے تحت وجود میں آیا، پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔