ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ایف بی آر کے افسران کی ترقی پر عائد حکم امتناع ختم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے تحت ایف بی آر کے افسران کی ترقی پر عائد حکم امتناع ختم کر دیا، جس کے بعد بورڈ اپنے امور معمول کے مطابق انجام دے سکتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے حکم امتناع ختم کرنے کی درخواست قبول کر لی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالت کی جانب سے جاری کردہ حکم امتناع کے باعث ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی کارروائی عارضی طور پر معطل رہی تھی۔

latest urdu news

عدالت نے واضح کیا کہ ایف بی آر کے 13 مارچ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں افسران کو ایڈمن پول میں رکھنے کے لیے مخصوص معیار متعین کیے جا چکے ہیں، اس لیے اب ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو کام سے روکنے کی مزید ضرورت نہیں رہی۔

عدالت نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ کے اندر اپنی کارروائی مکمل کرے، جبکہ کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ ایف بی آر کی افسر شاہ بانو غزنوی نے ترقی کے معاملے پر عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

دوسری جانب  سندھ حکومت نے خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل مطابق سندھ بھر میں 21 رمضان المبارک کو یومِ علیؓ کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter