جمعہ, 25 اپریل , 2025

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزہ فراڈ میں ملوث 3 افراد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے نے ویزہ فراڈ میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

فیصل آباد، فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے سول لائن میں ٹریول کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔

latest urdu news

ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد میں ہونیوالی چھاپہ مار کارروائی میں انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 38 پاکستانی پاسپورٹ اور 33 شناختی کارڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے مختلف ممالک کے سفری دستاویزات اور 120 بینک ڈیپازٹ سلپس بھی برآمد ہوئی ہیں۔

زیر حراست ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter