جمعہ, 25 اپریل , 2025

ایف آئی اے نے 3 ماہ میں 7 انتہائی مطلوب سمیت 330 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ، ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے گزشتہ تین ماہ کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے ریڈ بک میں شامل 7 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز سمیت 330 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی تازہ ترین کارکردگی رپورٹ کے مطابق، پچھلے تین ماہ میں لیبیا کشتی حادثہ 2023 سے متعلق 9 اشتہاری انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا، جبکہ یونان کشتی حادثہ 2024 میں ملوث 18 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق، مراکش کشتی حادثہ 2025 میں ملوث 11 ملزمان کو بھی ایف آئی اے نے قابو کر لیا۔ اس دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی 53 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے زیر استعمال 5 کروڑ 29 لاکھ روپے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے۔

مزید برآں، انٹرپول کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مجموعی طور پر 31 ریڈ نوٹسز جاری کیے گئے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter