جمعہ, 25 اپریل , 2025

ایس سی او کانفرنس کی تیاریاں مکمل، سکیورٹی کے سخت انتظامات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی وجہ سے سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں چین، روس، بیلا روس اور قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور منگولیا کے وزرائے اعظم شرکت کرینگے۔ جبکہ ایرانی نائب صدر اور بھارتی وزیر خارجہ بھی اجلاس کا حصہ ہونگے، ترکمانستان کے وزیر خارجہ خصوصی مہمان کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کرینگے۔

latest urdu news

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی صدارت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کرینگے۔

دوسری جانب وفود کی سطح پر ابھی اہم مذاکرات ہوں گے۔ چینی وزیر اعظم، صدر مملکت آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے حوالے سے اسلام آباد شہر میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

میٹرو بس سروس بھی آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی۔

اسلام آباد پولیس کے جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سرینا ہوٹل تک مری روڈ بند رہے گا۔ ملپور سے ڈھوکری چوک، کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک سڑک بھی بند رہے گی۔ جبکہ ایکسپریس وے بھی فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ اور کورال چوک تک بند رہے گی۔

ملپور سے سرینگر ہائی وے کے ذریعے آبپارہ تک سڑک بند ہو گی، مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والے شہریوں کو متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پلان کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کو نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter